ریاض... حوثی باغیوں نے تراویح لاﺅڈ اسپیکر پر نشر کرنے پر مساجد کے ائمہ کو جیل بھیج دیا۔ صنعاءسے موصولہ رپورٹوں میں بتایا جارہا ہے کہ حوثی باغی گھبراہٹ کا شکار ہیں اور وہ اول فول حرکتیں کرنے لگے ہیں۔ عام یمنی شہریوں میں حوثیوں کے حوالے سے برداشت ختم ہوتی جارہی ہے۔ حوثی رمضان المبارک کے دوران مساجد میں گھس آئے اور دسیوں ائمہ کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔ اس موقع پر نمازیوں سے جھڑپیں ہوئیں۔ انہوں نے عوامی غصے کو دیکھتے ہوئے بعض ائمہ کو اس شرط پر رہا کیا کہ وہ آئندہ لاﺅڈ اسپیکر ترایح نشر کرنے کا اہتمام نہیں کرینگے۔