Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الاقصیٰ کی حفاظت کیلئے اردن نے مزید چوکیدار متعین کر دیئے

    عمان- - - -  اردنی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی حفاظت کیلئے چوکیداروں کی تعداد 354کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اردنی وزیر اوقاف عبدالناصر ابو البصل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی وزارت نے گزشتہ مہینے القدس کے اوقاف کیلئے 93نئے ملازم تعینات کئے ہیں۔ ماہ رواں کے دوران  کام شروع کر دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مسجد الاقصیٰ کیلئے حال ہی میں 28محافظ تعینات کئے گئے ہیں۔ اب ان کی تعداد 326سے بڑھ کر 354تک پہنچ گئی ہے۔ اوقاف القدس کے ملازمین کی مجموعی تعداد ایک ہزار ہے۔ اردن نے مذکورہ فیصلہ قابض اسرائیلی حکام کے حمایت یافتہ یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں بڑے پیمانے پر گھسنے کے واقعات کے پیش نظر کیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -”مشرف علی تھانوی اسلامی علوم کا روشن باب تھے“

شیئر: