مدینہ منورہ.... ہجرہ روڈ پر جمعہ کو ٹریفک حادثے میں 9 ایشیائی جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو امدادی طبی ٹیموں کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ روڈ کو جوڑنے والے ہجرہ روڈ کلو 95پر پیش آیا۔ ہلال احمر کے ترجمان خالد السھلی نے بتایا کہ جائے وقوعہ پہنچنے پر پتہ چلا کہ 27مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 6کی حالت نازک ہے۔ 7کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں اور 5کے زخم کنٹرول میں ہیں۔ 9کی موت واقع ہوگئی ہے۔ امداد ی طبی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد علاقے کے اسپتالوں میں داخل کرایا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے۔