مدینہ منورہ ...مدینہ منورہ کے کنگ فہد اسپتال میں لفٹ خراب ہونے پر اسپتال سے رجوع کرنے والے 3گھنٹے تک پریشانی کا شکار رہے۔ ان میں خواتین، بچے ، بوڑھے اور ذیابیطس کے مریض شامل تھے۔ کنگ فہد اسپتال کی انتظامیہ نے جمعہ کو اعلاےمیہ جاری کرکے اسپتال آنے والوں سے معذرت کی اور اطمینان دلایا کہ اصلاح ومرمت کرنے والے ادارے کے ذمہ داران کو طلب کرکے تنبیہ کردی گئی ہے اور لفٹ پہلی فرصت میں موثر ہوجائیگی۔