پاکستانی ٹویٹر صارفین کی جانب سے ایک نیکی روزانہ ہیش ٹیگ لانچ کیا گیا جس میں صارفین رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنے کا عزم کرتے نظر آئے۔
بیا مغل نے ٹویٹ کیا : کسی کو مسکرا کے دیکھنا بھی ایک نیکی ہے۔ نیکی بڑی یا چھوٹی نہیں ہوتی لہٰذا روزانہ کم از کم ایک نیکی کرنے کی کوشش ضرور کریں۔چھوٹی چھوٹی نیکیاں ہی ہماری زندگی میں بڑی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہیں۔
ایمن قیصر کے مطابق : سلام کرنا ، اذان کا جواب دینا ، والدین کی اطاعت کرنا ، دعائیں کرنا ، لوگوں کو معاف کرنا ، پرندوں کو کھانا کھلانا اور درخت اگانا بڑی نیکیاں ہیں۔
ارم احمد خان نے ٹویٹ کیا : پرندوں کو پانی رکھنا اور دانہ ڈالنا بھی ایک نیکی ہے۔
شہرینہ خان نے کہا : اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اس رمضان روزانہ ایک نیکی ضرور کریں۔یہ نیکی خون عطیہ کرنا ، درخت لگانا یا پانی بچانا بھی ہو سکتی ہے۔
عمیر خان نے کہا : یتیم بچوں کو کھانا کھلائیں۔ یتیم کا بچہ ہمارا بچہ ہے۔
سعد نے ٹویٹ کیا : پانی کی خالی بوتلوں کو پھینکنے کے بجائے انہیں دھو کر پانی بھر کے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اور سحری یا افطار کے وقت سڑک پر کسی کے حوالے کردیں۔
اسد علی خان نے ٹویٹ کیا : کسی کی غیبت اور چغلی نہ کریں۔
عبدالراشد نے کہا : دوسروں کو بھی اسی طرح معاف کردیں جیسے آپ اللہ تعالی سے معافی کی امید رکھتے ہیں۔
احمد کا کہنا ہے : اگر ہم میں سے ہر فرد بھی ایک نیکی روزانہ کرے تو یہ زمین جنت کا نمونہ بن سکتی ہے۔