کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات پر ٹویٹر پر فوجی جوانوں کی دلیری اور حملے پسپا کرنے کی کارروائی کو دل سے سراہا جارہا ہے۔
انجم کیانی لکھتے ہیں: کرنل سہیل نے ہماری ہزارہ کمیونٹی کی حفاظت کیلئے اپنی جان قربان کردی۔ انہوں نے کوئٹہ میں دہشتگردی کا ایک بڑا افغانی منصوبہ ناکام بنادیا۔
علی لکھتے ہیں: لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد سلمان بارینی سمیت 3 دہشتگرد پہلے واقعہ میں ہلاک ہوئے۔ کرنل سہیل راجہ اور 4دوسرے پولیس اہلکاروں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔
بے نامی ٹویٹ میں کہاگیا: گزشتہ شب سید احسان اللہ نے بھی شہادت پائی۔ انکا تعلق انسداد دہشتگردی فورس سے تھا۔
وجاہت کاظمی نے ٹویٹ کیا: گزشتہ شب پانچوں دہشتگرد افغانی معلوم ہوتے ہیں۔ یہ لوگ ایک شب پہلے ہونے والے دھماکے کا انتقام لے رہے تھے۔
خان احمد کا کہناتھا: کلبھوشن یادوکے دوستوں نے کوئٹہ پر دہشتگردحملہ کیا۔
ہانیہ اسکر کا ٹویٹ ہے: کوئٹہ کی صبح بخیر۔
ڈاکٹر شازیہ عارف کا ٹویٹ ہے: رمضان المبارک میں بھی تمام فوجیوں او رہر شہری کی زندگی کی حفاظت ہو۔
روبینہ ابراہیم زہری نے لکھا: دعا ہے کہ کوئٹہ میں ہر شخص حفاظت اور سیکیورٹی کے ماحول میں اپنی زندگی گزارے۔
زارا ٹویٹ کرتی ہیں: کوئٹہ ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر آگیا۔ اللہ خیر کرے۔
سیدہ فاطمہ نے ٹویٹ کیا :اللہ اپنا کرم فرمائے۔ کوئٹہ ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کا نشانہ بنا ۔
عاشو لکھتے ہیں : اللہ ہر ایک کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
احسان اللہ کہتے ہیں: فوج کا ایک اور کامیاب آپریشن، تمام دہشتگرد ماردیئے گئے۔
سیدہ لیلیٰ جعفری کا ٹویٹ ہے : یا اللہ خیر۔
٭٭٭٭٭٭٭٭