ہلال الاحمر کے 806 رضا کار حرم شریف میں تعینات
مکہ مکرمہ ..... ہلال الاحمر کے 806 اہلکاروں نے رضاکارانہ طور پر ماہ رمضان المبارک کے دوران حرم شریف میں طبی خدمات فراہم کرنی شروع کر دیں ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رضاکاریونٹ کے ڈائریکٹر منیر ناقرونے بتایا کہ رضاکارو ںمیں مرد اور خواتین شامل ہیں جو حرم شریف کے اندر مختلف مقامات پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔ رضاکاروں کے یونٹس کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پہلا گروپ پہلے عشرے میں ڈیوٹی دے گا اسی حساب سے دوسرے اور تیسرے عشرے کے لئے دیگر گروپس اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔ تمام رضاکار مسجد نبوی الشریف کے اندر اور بیرونی صحنوں میں تعینات ہو نگے ۔ رضاکاروں کو ابتدائی طبی امداد کی کٹس فراہم کی گئی ہیں جن میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے ضروری ادویات اور آلات موجود ہیں ۔