Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ :آئندہ ہفتے سے ٹریفک چالان خودکارسسٹم سے ہونگے

مدینہ منورہ ..... ریجنل ٹریفک پولیس کاکہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں سیٹ بیلٹ اور موبائل کی خلاف ورزی کرنے پرخود کارچالان سسٹم 5 دن بعد نافد کر دیا جائے گا ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر اہلیان مدینہ منورہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خود کارچالان سسٹم کا تجرباتی دورکامیابی سے مکمل ہو گیا ۔ 5 دن بعد دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر گفتگو کرنے اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں کا خود کار سسٹم کے ذریعے چالان شروع کر دیا جائے گا ۔ واضح رہے تجرباتی مدت کے دوران فرضی چالان ہوتے تھے جن کی اطلاع گاڑی کے مالک کو ارسال نہیں کی جاتی تھی ۔ تجرباتی مدت آئندہ جمعرات کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد سیٹ بیلٹ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر خود کارنظام کے ذریعے چالان کیاجائے گا ۔

                      

شیئر: