Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ الیون کی جانب سے کھیلوں گا، شاہد آفریدی

کراچی:پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈرشاہد آفریدی نے انجری کے باوجود ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ورلڈ الیون کے میچ کا حصہ بننے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی مشکل وقت میں مدد کرنا میری ذمہ داری ہے۔شاہد آفریدی رواں سال پاکستان سپر لیگ کے دوران انجری سے دوچار ہوئے تھے اور 2ماہ گزرنے کے باوجود اب تک گھٹنے کی انجری سے مکمل صحتیابی کیلئے کوشاں ہیں۔ آفریدی نے اپنی نئی ٹوئٹ میں کہا کہ آئی سی سی ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کھیلوں گا کیونکہ میں محسوس کرتا ہوں کہ ایک کرکٹر اور مسلمان ہونے کی حیثیت سے مجھے اس مقصد کیلئے مدد کرنی چاہیے۔ آفریدی نے دبئی میں اپنا چیک اپ کرا نے کے بعد اعلان کیا تھاکہ انہیں انجری سے صحتیابی میں مزید 3 سے 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ اس ٹوئٹ کے بعد ورلڈ الیون کے کھلاڑی کی حیثیت سے 31مئی کو ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی تھی تاہم آفریدی نے اپنی نئی ٹوئٹ کے ذریعے میچ میں شرکت کی تصدیق کر دی ۔ گزشتہ سال کیریبیئن جزائر میں ارما اور ما ریہ نامی طوفان سے کرکٹ اسٹیڈیمز بری طرح متاثر ہو ئے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور میرلیبون کرکٹ کلب نے اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کی غرض سے اس میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔

شیئر: