خاتون ٹیچر سے چھیڑ خانی کرنیوالا گرفتار
گورکھپور۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع گورکھپور کے کینٹ علاقے میں خاتون ٹیچر سے چھیڑخانی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کی رہنے والی خاتون گورکھپور ضلع کے علاقے سہجنوا کے اسکول میں ٹیچر ہے۔ اس نے الزام لگایا کہ چند ماہ قبل وہ فارم بھرنے کیلئے سنت کبیر نگرگئی تھی جہاں مدد کے بہانے دکاندار سنتوش کمار چورسیا نے موبائل نمبر حاصل کرلیا اوردھوکے سے ٹھنڈے مشروب میں نشہ آور اشیاء ملا کر پلا دی،بعد ازاں غیر اخلاقی وڈیو بناکر ہراساں کرنے لگا۔گزشتہ روز ٹیچر گورکھپور شاپنگ کرنے گئی تھی ۔ طلبہ یونین چوک پر اترتے ہی سنتوش نے ٹیچر کے ساتھ نازیبا حرکتیں شروع کردیں۔ اغوا کرنے کی کوشش پر خاتون ٹیچر نے ہنگامہ برپا کردیا جس پر راہگیروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس نے چورسیاکیخلاف اغوا اور چھیڑخانی کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔