Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیوبا کے فضائی حادثے کی تحقیقات کا آغاز

ہوانا۔۔۔ کیوبا کے صدر مِیگوئل ڈیاس کانیل نے کہا ہے کہ جمعے کے فضائی حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ حادثے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے بیشتر کیوبا کے شہری تھے جبکہ عملے کے تمام افراد کا تعلق میکسیکو سے تھا۔اطلاعات کے مطابق، طیارے نے اڑتے ہی دائیں طرف انتہائی تنگ موڑ کاٹا اور زمین بوس ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ 1979 ء سے زیر استعمال تھا۔

شیئر: