بیجنگ۔۔۔ چینی صدر شی جن نے2 روزہ قومی ماحولیاتی تحفظ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ترقی کو ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ منسلک رکھا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ انسداد آلودگی اور ماحول کے تحفظ کیلئے بھر پور کوشش کی جائیگی تاکہ چین میں ماحولیاتی تحفظ کا شعبہ نئی ترقی کر سکے ۔ شی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حیاتیاتی تہذیب کی تعمیر چینی قوم کی پائیدار ترقی سے تعلق رکھتی ہے۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اس وقت چین میں حیاتیاتی ماحول بہتر ہو تا جا رہا ہے اورنئے عہد میں حیاتیاتی تہذیب کی تعمیر ان اصولوں پر کی جانی چاہیئے جو انسان اور قدرت کے درمیان ہم آہنگی پیدا کریں۔