Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اساتذہ نے اسکولوں میں تعلیمی انحطاط کا اعتراف کرلیا

بورن ماﺅتھ..... برطانوی اسکولوں کا معیار تعلیم ادھر ایک عرصے سے متعدد وجوہ کی بناءپر انحطاط پذیر ہے اور حکومت و متعلقہ اداروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود اس میں کوئی بہتری نہیں آرہی اوراسی کا نتیجہ ہے کہ اسکولوں سے فارغ ہونے والے بیشتر بچے کسی کام کے نہیں نکلتے۔ بورن ماﺅتھ کے ایک اسکول میں انگریزی پڑھانے والے ٹیچر کا کہناہے کہ اساتذہ درس و تدریس کے بنیادی اصولوں سے مجرمانہ غفلت برتتے ہیں۔ انہیں اس کی پروا نہیں ہوتی کہ وہ کیسی تعلیم دے رہے ہیں بلکہ انہیں اپنی تنخواہوں سے مطلب ہوتا ہے جو انہیں وقت پر مل جاتی ہے۔ مگر نوبت اس حد تک آگئی ہے کہ طلباءکو شیکسپیئر کو پڑھانے کیلئے ایموجیز کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ شارلوٹ ہوجسن نامی یہ خاتون ٹیچر اپنی بات پر قائم ہیں مگر بہت سے اساتذہ ان سے اختلاف بھی کررہے ہیں۔مخالفین کا کہناہے کہ سوشل میڈیا کو تعلیم دینے کا ذریعہ بھی انہی اساتذہ نے بنایا ہے۔ اس لئے صورتحال کے ذمہ دار بھی وہی ہیں کیونکہ ایموجیز اور اس جیسی چیزیں باآسانی حاصل ہوجاتی ہیںاور اساتذہ کو کسی مشکل مرحلے سے نہیں گزرنا پڑتا ۔ شیکسپیئر کو ایموجیز کی مدد سے پڑھانا یقینا تعلیم کے ساتھ مذاق ہے۔

                  

شیئر: