یروشلم.... فلسطینی صدر محمود عباس کو ایک مرتبہ پھر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق صدر محمود عباس کو رواں ہفتے میں تیسری مرتبہ ہسپتال لایا گیا ہے۔ محمود عباس کے عملے کے ایک رکن نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ 20 مئی کو معالجین نے تشخیص کی ہے کہ فلسطینی صدر بخار میں مبتلا ہیں۔ وہ گزشتہ منگل کو کان کے کسی مرض میں مبتلا ہونے پر ہسپتال لائے گئے تھے۔