مکہ مکرمہ ....معروف سماجی فلاحی انجمن ”احسان“ کی جانب سے مسجد الحرام کے صحنو ںمیں روزہ داروں کو خشک افطار پیکٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ انجمن کے نائب صدر سلیمان الزایدی نے آئی ڈی بی کے سربراہ ڈاکٹر بندر الحجار اور انسانی حقوق کے قومی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر مفلح القحطانی کی رفاقت میں ”احسان“ کے افطار دسترخوان کا معائنہ کیا۔ روزانہ 3ہزار افطار پیکٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ رمضان بھر ایک لاکھ پیکٹ تقسیم ہونگے۔