مدینہ منورہ .... مسجد نبوی شریف میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی معتمرین و زائرین کی آمد جاری ہے اور رمضان المبارک میں مدینہ منورہ اور اس کے قرب وجوار کے لوگ بھی افطار کے وقت صحن حرم میں افطار کرنے کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔ روزہ دار افطار کے انتظار میںذکر میں مشغول رہتے ہیں اور کثرت سے دعاﺅں کا اہتمام کرتے ہیں۔