ولی عہد کی سربراہی میں اقتصادی کونسل کا اجلاس
جدہ: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں اقتصادی اور ترقیاتی کونسل کا اجلاس ہوا ۔ جدہ کے قصر السلام میں منعقد ہونے والے اجلاس میں وزارت خزانہ کی طرف سے رواں مالی سال کے ایک تہائی حصے کی بجٹ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔حکومتی اخراجات ، بجٹ خسارہ اور عمومی قرضہ جات کے علاوہ مملکت میں اقتصادی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا گیا۔