آئی پی ایل:چنئی سپر کنگ فائنل میں پہنچ گئی
ممبئی:انڈین سپر لیگ کے پہلے پلے آف میں چنئی سپر کنگز نے فاف ڈوپلیسی کی شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کی بدولت سنسنی خیز مقابلے کے بعد سن رائزرز حیدرآباد کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل کا فائنل کوالیفائی کرلیا۔ سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں صرف 139 رنز بناسکی۔ کارلوس بریتھویٹ ناقابل شکست 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان کین ولیمسن اور یوسف پٹھا ن 24 ، 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں چنئی سپر کنگز کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا، 62 رنز پر اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ فاف ڈوپلیسس نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 42 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 67رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔ 20ویں اوور کی پہلی گیند پر انہوں نے بھونیشور کمار کو چھکا لگاکر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔