Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماریا شاراپووا کی 11 درجے کی لمبی چھلانگ

پیرس:ویمنز سنگلز ٹینس رینکنگ میں اٹالین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں رسائی پانے والی ماریا شاراپووا 11 درجے کی چھلانگ لگاکر29 ویں نمبر پر آگئیں۔ گزشتہ روز جاری کردہ ویمنز سنگلز ٹینس رینکنگ میں روم ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرنے والی الیناسوٹیلانہ بدستور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔فائنل میں ان سے شکست کے باوجود سیمونا ہیلپ نے نمبرون پوزیشن برقرار رکھی۔ کیرولین ووزنیاسکی نے دوسری اور گاربین مگروزا نے تیسری پوزیشنز برقرار رکھیں۔جیلیان اوسٹاپینکو نے کیرولینا پلسکووا کو پیچھے دھکیل کر پانچویں پوزیشن ہتھیا لی۔پلسکووا ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلی گئیں۔ فرانس کی کیرولین گارشیا نے ساتویں، پیٹرا کیوٹوا نے آٹھویں، وینس ولیمز نے نویں اور سلون اسٹیفنز نے ٹاپ ٹین کے آخری درجے پر جگہ بنائے رکھی۔

شیئر: