کیوں نکالا اور کس نے نکالا ،سب بتادیا،مریم نواز
اسلام آباد...سابق وزیرا عظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آج نواز شریف نے نہ صرف قوم کو یہ بتا دیا کہ ا نہیں کیوں نکالا بلکہ یہ بھی بتا دیا کہ ا نہیں کس نے نکالا ۔ٹوئٹر پر بیان میں احتساب عدالت میں نواز شریف کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کی جانب سے پوچھے گئے اس سوال کاکہ آپ کیا سمجھتے ہیں یہ کیس آپ پرکیوں بنایا گیاکا جواب دیا۔ کل 127 سوالات پوچھے گئے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ میڈیا میں سابق وزیر اعظم کے بیان کو اہمیت نہیں دی گئی ۔