حج 2018کیلئے با قی رقم جمع کر نے کی تاریخ میں5جون تک توسیع
لکھنؤ- - - - موجودہ وقت میں چل رہے ماہ رمضان نیز لوگوں کی پر زور گزارش کے مدنظر حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ تعین عازمین حج کے ذریعہ با قی رقم جمع کر نے کی تاریخ توسیع کر تے ہوئے 5جون کر دی گئی ہے۔ یہ با قی رقم پہلے 23مئی 2018تک جمع کرنا تھی۔ یہ اطلا ع کل یہاں اتر پر دیش ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری اور ایگزیکٹیوافسر ونیت کمار شری واستو نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ انتظاری فہرست کے منتخب کیے گئے عازمین حج کم سے کم 81ہزارروپئے کی رقم ضرور جمع کر دیں تاکہ سیٹ کنفرم کی جا سکے۔