میٹرو کی زد میں آنے سے نوجوان با ل بال بچ گیا
نئی دہلی۔۔۔۔دہلی میں میٹرو ڈرائیور کی ہوشیاری سے ایک نوجوان موت کے منہ میں جانے سے بچ گیا۔ دہلی کے ریڈ لائن میٹروپر21 سالہ میورپٹیل ایک پلیٹ فارم سے اتر کر ریلوے لائن پارکرکے دوسری جانب پلیٹ فارم پر جارہا تھا کہ اچانک میٹرو سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق میور غلطی سے کشمیری گیٹ پر اتر گیا تھا جبکہ اسے روہنی جانا تھا۔ پلیٹ فارم پر موجود شخص نے بتایا کہ روہنی جانے کیلئے سامنے والے پلیٹ فارم سے میٹروپر سوار ہونا پریگا۔اسکے بعد میور سیڑھیوں کے بجائے ریلوے لائن کراس کرکے دوسرے پلیٹ فارم پر جانے لگا کہ میٹروکے ڈرائیور کی نظر سامنے آنے والے نوجوان پر پڑی۔اس نے فوراً ایمرجنسی بریک لگاکر ٹرین کو روک لیا۔ریلوے پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ دوسرے پلیٹ فارم پر جانے کا راستہ معلوم نہیں تھا ۔ڈی آر ایم نے دفعہ 64کے تحت نوجوان کا 150روپے کا چالان کاٹ کر چھوڑدیا۔