سامسنگ گیلکسی ایس لائٹ لگژری اسمارٹ فون لانچ
سام سنگ کمپنی نے گیلیکسی ایس لائٹ لگژری اسمارٹ فون باقاعدہ متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.8 انچ انفنیٹی ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئر آورز کی ہے اور اس میں وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون واٹرپروف بھی ہے۔فون کی پشت پر فنگر پرنٹ اسکینر کو شامل کیا گیا ہے۔فون کو سرخ اور کالے رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اسکی قیمت 625 ڈالر ہے۔