سام سنگ گلیکسی جے 6 اسمارٹ فون لانچ
سامسنگ کمپنی کی جانب گیلکسی جے 6 اسمارٹ فون پیش کر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.6 انچ ایمولڈ ڈسپلے ، ایکسینوس 7870 پروسیسر ، 3/4 جی بی ریم اور 32/64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 13 میگا پکسل اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔فرنٹ کیمرے میں تین مختلف لیول کے ایل ای ڈی فلیش دیے گئے ہیں۔فنگر پرنٹ سنسر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 205 ڈالر جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 240 ڈالر ہے۔