Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری طوفان سے امارات متاثر نہیں ہوگا، محکمہ موسمیات

ابوظبی: امارات کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحر عرب کا طوفان میکونو سے امارات متاثر نہیں ہوگا۔ سیٹلائٹ تصاویر اور نقشوں سے معلوم ہوا ہے کہ سمندری طوفان جمعہ کو عمان کے ساحلی علاقوں میں پہنچے گا۔ اس سے جزیرہ سقطری سمیت یمن کے دیگر علاقے بھی متاثر ہوں گے تاہم اس کا رخ امارات کی طرف نہیں ہوگا۔ ممکنہ طور پر امارات کے قریب سے گزرنے کی وجہ سے ملک کے پہاڑی علاقوں میں تیز ہوا اور بارش ہوگی۔
مزید پڑھیں:سمندری طوفان جمعہ کو عمان کے ساحل پر پہنچے گا
 اعلامیہ میں کہا گیا کہ شہریوں اور غیر ملکیوں کو چاہئے کہ بے بنیاد باتیں پھیلاکر عوام الناس میں ہراس نہ پھیلائیں۔ محکمہ سمندری طوفان کا گہرائی سے جائزہ لے رہا ہے۔ کسی بھی قسم کی خطرناک صورتحال میں رہائشیوں کو آگاہ کردیا جائے گا۔
بحر عرب میں سمندری طوفان، تازہ ترین خبریں یہاں پڑھیں
 

شیئر: