Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اسلام کا قلعہ اور ہمارا دوسرا گھر ہے ، سعودی قونصل جنرل

 کراچی..... گورنرسندھ محمد زبیر نے سعود ی عرب کے قونصل جنرل عبید اللہ الحربی کی دعوت پر افطار میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی ، سیاسی و مذہبی شخصیات ، سعودی حکام اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ پاک سعود ی دوطرفہ برادرانہ تعلقات ، اسلامی روایات ،مذہبی ہم آہنگی ، پاکستان کی تعمیر وترقی میں سعودی عرب کے کردار سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔گورنرسندھ نے کہا کہ مقدس سرزمین سعودی عرب اور اس کے مکین پاکستانیوں کےلئے انتہائی قابل احترام ہیں۔مذہب سے جڑے پاک سعودی دو طرفہ تعلقات گہرے ، مضبوط ،پختہ اور لازوال ہیں۔سعودی عرب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا ثبوت دیا ہر مشکل گھڑی میں سعودی حکومت اور اس کے عوام نے پاکستانیوں کی دل کھول کی مدد کی جسے پوری پاکستانی قوم قدر ، احترام اور ستائش کی نظر سے دیکھتی ہے ۔ سعودی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ اور ہمارا دوسرا گھر ہے،ہم اپنے پاکستانیوں بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ۔ سعودی عرب مستحکم ، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ۔

                                  

شیئر: