جدہ..... سوڈانی خاتون مکان کے واٹر ٹینک میں گرکر جاں بحق ہو گئی ۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ خاتون خانہ کے بارے میں شبہہ ہے کہ وہ زیر زمین بنے پانی کے ٹینک میں گر گئی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی شہر ی دفاع کی مخصوص غوطہ خور ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔ غوطہ خور پانی کے ٹینک میں اترے جہاں خاتون کسی پائپ سے پھنسی ہوئی تھی ۔ اہلکاروں نے خاتون کو باہر نکالا کر طبی امداد فراہم کی گئی تو معلوم ہوا کہ خاتون کا فی دیر قبل جاں بحق ہو چکی تھی۔