Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عافیہ صدیقی کی موت سے متعلق افواہیں بے بنیاد

ہیوسٹن ... ہیوسٹن میں پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے ٹیکساس کی کارزویل جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی ہے۔ترجمان پاکستان قونصلیٹ کے مطابق عائشہ فاروقی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ملاقات2 گھنٹے جاری رہی۔ ترجمان نے کہا کہ قونصل جنرل 14 ماہ میں 4 مرتبہ عافیہ صدیقی سے ملاقات کر چکی ہیں۔ترجمان نے ڈاکٹر عافیہ کی موت سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عافیہ صدیقی خیریت سے ہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موت سے متعلق افواہوں پر انکی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے تشویش ا ظہار کیاتھا۔
مزید پڑھیں:سائبر الرٹ ،مشتبہ ای میل نہ کھولیں

شیئر: