Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

557اسکولوں کو اضافی فیس واپس کرنے کا حکم

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے پرائیویٹ اسکولوں پر حکومت نے شکنجہ کسنا شروع کردیا ۔ دہلی حکومت نے 557پرائیویٹ اسکولوں کو نوٹس جاری کرکے اضافی فیس9فیصد اضافے کے ساتھ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سختی کے باعث زیادہ تر پرائیویٹ اسکولوں نے اضافی فیس کا فیصلہ واپس لے لیا تھا تاہم بعض من مانی کرتے ہوئے فیس کم کرنے کو تیار نہیں تھے۔ حکومت نے ایسے تمام اسکولوں کیخلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے 557پرائیویٹ اسکولوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فیس 9فیصد اضافے کے ساتھ اضافی فیس واپس کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔طلبہ کے سرپرستوں کی شکایت پر حکومت نے سخت قدم اٹھایا۔
مزید پڑھیں:- - - -کمار سوامی کرناٹک کے وزیر اعلیٰ منتخب

شیئر: