برسلز۔۔۔ دنیا کے 7امیر اور صنعتی ملکوں کے گروپ جی سیون نے وینزویلا کے صدارتی انتخابات کو مسترد کر دیا ہے۔جی سیون ممالک برطانیہ،جرمنی،فرانس،کینیڈا،امریکہ،اٹلی اور جاپان کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیاہے کہ نکولس مادوروکا انتخاب بنیادی بے قاعدگیوں سے عبارت ہے اور انہیں جائز اور شفاف نہیں قرار دیا جا سکتا۔ان ملکوں کیساتھ ساتھ یورپی یونین نے بھی مادورو کے الیکشن کو مسترد کر دیا۔بیان کے مطابق وینزویلا کا صدارتی الیکشن واضح طور پر عالمی معیار سے دور دکھائی دیتا ہے۔واضح رہے کہ عالمی برادری بھی اس الیکشن کو افسوسناک قرار دے چکی ہے۔