Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکونو طوفان ہفتہ کو عمان سے ٹکرائے گا

ابوظبی: اماراتی مرکز برائے موسمیات نے کہا ہے کہ میکونو طوفان اس وقت بحر عرب میں عرض البلد13اور طول البلد 55.6پر ہے۔ طوفان 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔طوفان یمنی جزیرہ سقطری سے 190کلو میٹر اور عمانی شہر صلالہ سے 475کلو میر دور ہے۔ طوفان کے مرکز میں ہوا کی رفتار130سے140کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ آئندہ12میں اس کی رفتار155کلو میٹر فی گھنٹہ سے 165کلو میٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی۔اندازے کے مطابق طوفان ہفتہ کو عمان کے جنوبی ساحل تک پہنچے گا۔

میکونو طوفان، تازہ ترین 

 

شیئر: