Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکونو طوفان :محکمہ موسمیات کا آپریشن روم قائم

ریاض: محکمہ موسمیات نے میکونو طوفان کی 24گھنٹے نگرانی کے لئے آپریشن روم قائم کرلیا ہے۔ سعودی ماہرین پر مشتمل ٹیم طوفان کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے ۔ محکمہ میکونو کے متعلق تازہ ترین معلومات ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں شیئر کررہا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ میکونو طوفان عمان اور یمن سے ہوتا ہوا سعودی عرب کے بعض جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گا۔ابتدائی اندازے کے مطابق سمندری طوفان سے الخرخیر اور شرورہ کمشنریاں براہ راست متاثر ہوں گی۔صحرائے ربع الخالی کا علاقہ بھی تماثر ہوسکتا ہے۔ علاوہ ازیں طوفان کی شدت برقرار رہی تو ریاض کی جنوبی کمشنریاں بھی ممکنہ طور پر متاثر ہوسکتی ہیں۔
میکونو طوفان، تازہ ترین

شیئر: