پریشر بم دھماکے سے سی بی آئی اہلکار ہلاک
نئی دہلی۔۔۔۔پولس کے مطابق چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں پریشر بم دھماکہ میں سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف)کے کوبرا یونٹ کا سب انسپکٹر راجیش کمار ہلاک اورایک کانسٹبل زخمی ہو گیا۔یہ بم جو نکسلیوں نے پسوادا گاؤں کے قریب ایک جنگل میں نصب کیا تھا۔صبح پونے 8 بجے اس وقت دھماکہ سے پھٹا جب سی آر پی ایف کے ایک خصوصی یونٹ کوبرا کی 206ویں بٹالین کی ایک روڈ اوپننگ ٹیم گشت پر تھی۔