Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر لڑکی کی خود کشی

ملانا۔۔۔۔شادی کی پیشکش ٹھکرانے سے پریشان ہوکر لڑکی نے زہریلا مادہ کھاکر خود کشی کرلی۔ پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پرپٹیالہ کے رہنے والے سروجیت سنگھ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی کچھ دنوں پہلے ماموں کے گھر گئی تھی۔ وہاں سروجیت سنگھ سے اس کی شناسائی ہوگئی۔ لڑکی نے لڑکے کو گھر بلاکر شادی کی پیشکش کی تو اس نے شادی سے انکار کردیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے زہر کھاکر جان دیدی۔ پولیس کے اعلیٰ افسرچندربھان نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اور لڑکے کو گرفتار کرکے کارروائی شرو ع کردی۔
مزید پڑھیں:- -  - -مدارس میں ہندی اور انگلش میڈیم سے بھی ہوگی پڑھائی ، یوگی

شیئر: