Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی الشریف میں روزہ صائمین کیلئے 13 ہزار اضافی واٹر کولرز

    مدینہ منورہ - - - -  مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک کے دوران آب زم زم کے 13 ہزار اضافی کولر مہیا کئے ہیں ۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ کے شعبہ السقیا کے ڈائریکٹر یوسف العوفی نے سعودی خبر رساں ایجنسی کو مزید بتایا کہ تمام کولر ایک رنگ کے ہیں ۔ کولروں میں ٹھنڈا اور سادہ آب ز م زم بھر اجاتا ہے جن کی شناخت کیلئے سادہ آب زم زم پر " غیر مبرد " تحریر کیا جاتا ہے جبکہ دوسرے کولروں میں ٹھنڈا آب زم زم مہیا کیاجاتا ہے ۔ ادارہ سقیا کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں افطاری اور سحر ی کے اوقات کے دوران یہ اضافی کولر مسجد نبوی الشریف کے اندرونی اور بیرونی صحنوں میں صائمین کیلئے رکھے جاتے ہیں تاکہ بیرونی صحنوں میں افطاری اور سحر ی کرنے والوں کوکسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ آب زم زم کیلئے مخصوص کولر وں کو اعلی معیار کے مواد سے تیار کیا گیاہے تاکہ آب زم زم کی تاثیر یا ذائقے میں فرق نہ پڑے ۔ کولرں پر رکھے جانے والے پلاسٹک کے گلاسوںکے حوالے سے العوفی کا کہنا تھا کہ یومیہ 3لاکھ 60 ہزار پلاسٹک کے کلاس ان کولروں کیلئے فراہم کئے جاتے ہیں جبکہ ادارہ سقیا کا عملہ مسلسل ان گلاسوں کو تبدیل کر کے استعمال شدہ گلاسوں کی جگہ نئے اور صاف گلاس رکھتا ہے تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔
مزید پڑھیں:--  - - -عسیر میں ملک برادران کے اعزاز میں الوداعی تقریب
 
 

شیئر: