سگنل کی خرابی سے لندن کی زیر زمین ٹرین کی آمد و رفت میں خلل
لندن..... ٹرینوں کی آمد ورفت میں تاخیر کا معاملہ دنیا بھر میں نظر آتا ہے مگر لندن کی زیر زمین ریلوے لائن پر چلنے والی ٹرینیں کچھ اتنی زیادہ وقت کی پابند ہوتی ہیں کہ لوگ اپنی گھڑیاں دیکھ کر ٹرینوں کا انتظار نہیں کرتے بلکہ ٹرینوں کی آمد ورفت کے حوالے سے اپنی گھڑیاں درست کرتے رہتے ہیں۔ ان حالات میں اگر کسی اسٹیشن پر اچانک ٹرینوں کی آمد ورفت میں خلل پڑ جائے تو برطانیہ کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے اور ایسا ہی مسئلہ گزشتہ دنوں وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر زیر زمین اسٹیشن میں اس وقت دیکھنے میں آیا جب سگنل کی خرابی کی وجہ سے ٹرینیں وقت پر نہ پہنچ سکیں او رلو؎گوں کوتقریباً وکٹوریہ کے والٹ ہیم اسٹو ریلوے اسٹیشن پر35منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔ سگنل حکام کا کہنا ہے کہ سیون سسٹرز نامی جگہ کے قریب لگے سگنل میں خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کا اندازہ متعلقہ حکام کو بروقت نہیں ہوسکا اس لئے انڈر گرائونڈ چلائی جانے والی کمپنی ٹرنسپورٹ فار لندن نے تمام مسافروں سے معذرت کرلی ہے اور جب تک سگنل ٹھیک نہیں ہوجاتے والٹ ہیم اسٹو، سینٹرل کنگز کراس ،وکٹوریہ اور بریکسٹن کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل رہیگی۔