Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد: لفٹ میں پھنسنے سے 12سالہ لڑکے کی موت

نئی دہلی۔۔۔۔۔حیدرآباد میں 12سالہ لڑکے کی لفٹ میں پھنس جانے سے موت ہوگئی۔کاچی گوڑہ پولیس تھانے کے افسر نے بتایا کہ لڑکا چھٹی کلاس کا طالب علم تھا اورگرمی کی چھٹیوں میں اخبارات فروخت کرنے کا کام کررہا تھا۔ وہ برکت پورہ میں واقع عمارت کے اپارٹمنٹ میں اخبار پہنچانے کیلئے لفٹ میںچڑھا تھا ۔حادثے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لڑکا اپارٹمنٹ میں اخبارپہنچانے کے بعد نیچے آیا اور پھر لفٹ میں جارہا تھا کہ گرل ڈوراور دیوار کے درمیان پھنس کر حادثے کا شکار ہوگیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے لی اور اخبارات کے ایجنٹ کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -پریشر بم دھماکے سے سی بی آئی اہلکار ہلاک

شیئر: