30منٹ کا کھرب پتی چائےفروش
ہردوئی- - - متوسط طبقے کا چائے والا دیکھتے ہی دیکھتے کھرب پتی بن گیا۔ کھاتے میں کھربوں روپئے کا مسیج دیکھ اس کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا لیکن یہ خوشی صرف آدھے گھنٹے تک رہی۔ بینک نے بھول سدھار کرتے ہوئے اسکے کھاتے سے رقم منتقل کرلی۔ بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسا غلطی سے ہوگیا اور اسے صحیح کرلیا گیا۔ شہر کے اشراف ٹولہ کے پنٹو پرائیویٹ روڈویز بس اڈے پر چائے کی دکان چلاتے ہیں۔ دوپہر الٰہ آباد بینک کے کھاتے سے روپے نکالا تھا، جس کا مسیج آیا ۔اس کے ساتھ بیلنس میں بتایا گیا کہ اسکے کھاتے میں رقم قریب 149 کھرب روپئے جمع دکھایا گیا۔ اس کو دیکھ کرچائے والا خوش ہوگیا۔ کئی لوگوں کو اس بابت معلومات دیںحالانکہ بینک ملازمین نے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے اس کے کھاتے سے قریب 30 منٹ بعد رقم کی واپس لے لی۔ بعد میں دوبارہ آئے مسیج میں اس کے کھاتے میں صرف 1789 روپئے دکھائے گئے، جس سے اس کی خوشیوں پر بٹہ لگ گیا۔