Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر پر بیوی کا قاتلانہ حملہ

جالندھر۔۔۔۔گولڈن ایونیو میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب گگن دیپ پر اس کی بیوی نے چاقو سے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔اے سی پی سمیر ورما نے بتایا کہ خاتون نے تفتیش کے دوران قبول کیا کہ اسے اپنے شوہر کے چال چلن پر شک تھا ۔میں گزشتہ 2سال سے لو اِن ریلیشن شپ میں گگن کے ساتھ تھی اور 5ماہ قبل کورٹ میریج کی تھی۔ اس سے پہلے گگن دیپ کی 2اور شادیاں ہوچکی تھیں اور یہ تیسری شادی تھی ۔ شوہر پہلی خاتون سے تعلقات استوار کئے ہوئے تھا۔ اس بات پر بحث شروع ہوئی اورجھگڑا ہونے کے بعد باورچی خانے سے چاقو لا کر حملہ کردیا۔گگن کی والدہ نے بتایا کہ جب ہم گگن کے کمرے میں پہنچے تو دیکھا کہ بہو میرے بیٹے کے جسم پر چاقوسے پے درپے وار کررہی ہے۔ مجھے بھی مارنے کی دھمکی دینے لگی۔ پولیس نے گگن کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا اور اندو کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

شیئر: