21دنوں میں ساڑھے 7لاکھ خاندانوں کو گیس کنکشن
نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’گرام سوراج مہم ‘‘ کو کامیاب بنانے میں پالیسی سازوں ، مرکزی اور ریاستی حکومت کے افسران اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 21دن میں 7لاکھ 53ہزار خاندانوں کو ’’اجولا‘‘منصوبے کے تحت گیس کنکشن فراہم کئے گئے۔ مودی نے ٹویٹر پر اس مہم کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس کنکشن منصوبے کو وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، مقامی اداروں کے نمائندوں ، حکام ، سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کامیاب بنانے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے 2دن قبل ہی مہم کے مختلف اعدادو شمار کی تفصیلات مہیا کی تھیں۔