تصویر کشی سے منع کرنے پر لڑکی کی توہین
امرتسر۔۔۔۔زبردستی تصویر کھینچنے سے منع کرنے پر نوجوان نے لڑکی کے کپڑے پھاڑ دیئے اور غیر اخلاقی حرکتیں کیں۔ لڑکی کی شکایت پر تھانہ سلطان ونڈ کی پولیس نے جسونت سنگھ کیخلاف کیس درج کرلیا۔خاتون نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ مارکیٹ جارہی تھی کہ راستے میں مذکورہ ملزم زبردستی اس کی بیٹی کے ساتھ تصویر کھینچنے لگا۔ منع کرنے پرپتھر مار کر زخمی کردیا اور بیٹی کے کپڑے پھاڑ ڈالے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔