Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارم سے بھاگی ہوئی 100گایوں نے لوگوں کا سکون برباد کردیا

اسٹیفرڈ شائر...... برطانیہ میں اسٹیفرڈ شائر کے مقام پر 100سے زیادہ گایوں نے ایک پرسکون شہر پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ یہ گائیں قریبی فارم سے فرار ہوئی تھیں اورسر پٹ دوڑ رہی تھیں جس کی وجہ سے راہگیروں کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے۔ کچھ لوگوں نے اسکی وڈیو تیار کرلی۔ ایک وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خاتون ڈر کے مارے بھاگ رہی ہیں کیونکہ یہ گائے ایسا لگ رہا تھاکہ انکا تعاقب کررہی ہیں۔ راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں اور پودوں کو یہ گراتی رہیں۔ ساتھ ہی کچھ گایوں نے لوگوں کے گھروں میں جھانکنا بھی شروع کردیا جبکہ لان میں گھس کر وہ گھاس چرتی رہیں۔

                                

شیئر: