Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈوبنے والے نوجوانوں کی اتفاقاً وڈیو فلم تیار

جے پور .... راجستھان کے شہر راج سمند میں 3ڈوبنے والے نوجوانوں نے اتفاق سے اپنی وڈیو فلم تیار کرلی۔ یہ لوگ ایک مقامی تالاب میں نہا رہے تھے۔ اگرچہ انہیں کم ہی تیرنا آتا تھا لیکن وہ گہرائی کی طرف چلے گئے اور صرف 3منٹ سے بھی کم وقت میں ڈوب گئے۔ انہوں نے اپنے موبائل فون تالاب کے کنارے رکھ دیئے تھے جس میں انکے ڈوبنے کی پوری فلم تیار ہوئی۔ ایک نوجوان نے گہرے تالاب میں چھلانگ لگائی جب وہ ڈوبنے لگا تو اس کے دونوں ساتھیوں نے بھی مدد کیلئے چھلانگ لگادی۔ تاہم ایک، ایک کرکے تینوں ہی پانی میں غائب ہوگئے۔ گھر واپس نہ پہنچے تو انکے خاندان والوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد غوطہ خوروں کی مدد سے انکی لاشیں تالاب سے نکال لی گئیں۔

                         

شیئر: