چلتی ٹرین میں مسافر کی پٹائی
مالدا، مغربی بنگال .... مغربی بنگال میں ایک چلتی ٹرین میں 4افراد نے ایک شخص کی اُس وقت پٹائی کردی جب اس نے وزیراعظم اور قومی ترانے کے بارے میں سوالات کے جواب دینے سے انکار کردیا۔ یہ شخص مزدور ہے اور وہ ہاوڑہ سے مالدا ضلع جارہا تھا۔ ایک اسٹیشن سے 4افراد ٹرین میں سوار ہوئے اور اسکے برابروالی سیٹ پر بیٹھ گئے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور قومی ترانے کے بارے میں سوالات کرنا شروع کردیئے اور جب اس نے جواب نہ دیئے تو انہوںنے مارنا شروع کردیا ۔ بعد میں یہ لوگ بندیل اسٹیشن پر اتر گئے ۔ مقامی این جی او نے ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی۔