Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا حافظ محمد عبدالسلام عزیز انواری کے اعترافِ خدمات ووداعی تقریب

بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کی تقریب،ہمیں اللہ تعالیٰ سے راست تعلق جوڑنے کی ضرورت ہے ، مولانا عبدالسلام 
جدہ (امین انصاری ) بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کی جانب سے مولانا حافظ محمد عبدالسلام عزیز انواری صدیقی معتمد بزم کی 22 سالہ دینی علمی و ملی خدمات کے اعتراف میں بعد نماز تراویح ” اعترافِ خدمات ووِداعی تقریب “ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ مولانا شیخ محمد عبدالغفور رحمت آبادی شیخ التجوید جامعہ نظامیہ نے سرپرستی اور مولانا حافظ وقاری محمد نظا م الدین غوری صوفی صدر بزم نے جلسہ کی صدارت کی ۔ مولانا حافظ عبدالسلام کی قرا¿ت اور سید صابر حسین صابری معتمد یوتھ کمیٹی بزم اور ماسٹر محمد مصطفی کی نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ حضرت سید عماد الدین احمد قادری نے بحیثیت مہمانِ خصوصی اورمولانا حافظ سید شاہ خلیل اللہ اویس بخاری ‘ مولانا حافظ محمد حیدر علی ‘ سید محمدعبدالرب حامد قادری اور عاصم الدین انصاری نے بحیثیت مہمانانِ اعزازی شرکت کی ۔سرپرست جلسہ مولانا شیخ عبدالغفور اور حضرت سید عما دالدین قادری نے مولانا محمد عبدالسلام کو عبایہ اور سپاسنامہ پیش کیا ۔ مولانا محمد عبدالسلام نے بزم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے مسرت کی بات ہے کہ اللہ نے مجھے عزت بخشی اور آج اس طرح عزت سے اِس دیارِ غیر سے واپس اپنے وطن کی طرف لوٹا رہا ہے۔ مولانا نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ سے راست تعلق جوڑنا چاہئے تاکہ ہمیں دُنیاوی مسائل درپیش نہ ہو اور درود پاک کی کثرت سے ہمارے نبی ؑ کی قربت حاصل کرنی چاہئے ۔ہر کام پورے اخلاص کے ساتھ کرنا چاہئے۔ صدرِ جلسہ مولانا محمد نظا م الدین غوری نے کہا کہ مولانا محمد عبدالسلام گزشتہ22 سال سے بزم کی بے لوث خدمات انجام دیتے آرہے ہیں ‘ علماءحج یا عمرہ پر تشریف لاتے اُنکی خدمت کو اپنا مقصد بنائے ہوئے تھے ۔بزم کے زیرِ اہتمام چلائے جانے والے مدرسہ دارالعلم کے اُستاد پھر بعد ازاں تقریباً 15 سال صدر مدرس کے عہدہ پر فائز رہے ۔مولانا رضائے الٰہی کو پیش نظر رکھتے اور علمی ‘ دینی ملی وفلاحی خدمات انجام دیتے‘ مولانا کے سینکڑوں شاگرد ساری دُنیا میں موجود ہےں ۔ مولانا حافظ سید خلیل اللہ بشیر نے کہا کہ مولانا عبدالسلام میں بزرگانہ صفات شامل ہیں ‘ جس طرح نیک لوگ اپنے سے کم تر لوگوں پر شفقت کرتے ہیں اور اُنکی ہمت افزائی کرتے ہیں مولانا بالکل اُسی طرح شفقت اور ہمت افزائی فرمایا کرتے ہیں اور جو کوئی مولانا کی صحبت میں بیٹھتا وہ مولانا سے کچھ نہ کچھ فیض حاصل کرکے ہی لوٹتا ۔ مولانا حافظ محمد حیدرعلی خان نے کہا کہ مولانا عبدالسلام شب بیداری کیا کرتے اور نمازِ تہجد کا خصوصی طور پر اہتمام فرماتے ‘ جدہ میں منعقد ہونے والی مختلف محافل میں اپنے سحر انگیز خطاب کے ذریعہ لوگوں میں عشقِ رسول کی تڑپ کو بڑھا تے ۔ سید محمد عبد الرب حامد نے کہا کہ مولانا عبدالسلام سے کوئی بھی کسی بھی مسئلہ کو لےکر رجوع ہوتا تو اُسے وہ پورے اطمینان کے ساتھ تشفی بخش جواب سے نوازتے اور اُسکے مسئلہ کو حل کرنے کے راستے بتایا کرتے ۔ عاصم الدین انصاری نے کہا کہ مولانا کبھی کسی دُنیاوی پریشانی کو بیان کرتے نظر نہیں آئے بلکہ ہمیشہ اللہ کا شُکر ادا کرتے نظر آتے ۔اِ س موقع پر احمد نصیر الدین فاروقی ‘ عبدالواسع قادری ‘ میر احتشام علی ‘ ڈاکٹر نعمان علی صابری ‘ محمد افسر علی وغیرہ موجو د تھے ۔ محمد مبین صابری نائب صدر یوتھ کمیٹی بزم ‘ محمد فیا ض حسین نقشبندی‘ محمد عبدالعزیز ‘ محمد عاصم ادریس صابری وغیرہ نے انتظامات میں حصہ لیا ۔ مولانا حافظ محمد نظا م الدین غوری کو نماز ِ تراویح میں قرآن کریم کی تکمیل پر مولانا عبدالغفور کے ہاتھوں عبایہ پیش کیا گیا ۔ آخر میں عالمی امن و امان کے لئے مولانا عبدالسلام کی دُعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔ 
 

شیئر: