صلالہ میں اتوار، پیر اور منگل کو عام تعطیل
صلالہ:موسلادھار بارش اور تیز ہوا سمیت غیر یقینی موسم کی وجہ سے صلالہ میں اتوار، پیر اور منگل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عمان اور یمن میں آنے والے طوفان نے گزشتہ سو سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ساحلی علاقوں میں ہوا کی رفتار170کلو میٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرگئی تھی۔ محکمہ شہری دفاع نے مختلف علاقوں سے 10ہزارافراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا ہے۔طوفان کی وجہ سے بحر عرب کی موجیں 12میٹر بلند تھیں۔مجموعی طور پر 200سے 600ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جس کے باعث وادیوں، ڈھلانوں اور نشینی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی۔