Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی سخت حفاظت شروع کر دی، سونو سود

بالی وڈ اداکار سونو سود نے کہا ہے کہ انہوں نے بہت زیادہ سفر اور آﺅٹ ڈور عکسبندی کے باعث اپنی جلد کی سخت حفاظت کرنا شروع کر دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سونو سود نے کہا ہے کہ بطور اداکار یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنی اور اپنی جلد کی حفاظت کریں ۔ آﺅٹ ڈور عکسبندی کے دوران جلد کو سن برن اور جلن کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث اب میں نے بھی جلد کی بہت زیادہ حفاظت شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے صرف خواتین کے لئے سیلونز ہوتے تھے لیکن اب وقت بدل گیا ہے۔ اب مردوں کے لئے بھی سیلونز بن گئے ہیں۔ مرد اپنی جلد کی دیکھ بھال اور اپنے اندر بہتری لانے کے لئے سیلونز کا رخ کرتے ہیں۔
 

شیئر: