Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر جوڑا 5دن تک اپنی کار ڈھونڈتا رہا

 لندن..... یہاں ایک معمر جوڑا نسیاں کی کمزوری کی وجہ سے 5دن تک اپنی اس کار کو ڈھونڈنے کی سر توڑ کوشش کرتا رہا جس پر سوار ہوکردونوں یہاں آئے تھے اور پیدل چلنے کیلئے کار ایک جگہ پار ک کردی تھی جب 79سالہ مسز فارمر اور ان کے 89سالہ ساتھی مسٹر ایلیٹ نے واپسی کا سوچا تو انہیں یاد نہیں آیا کہ آخر انہوں نے گاڑی کہاں کھڑی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دونوں چلٹن ہیم جنرل اسپتال کے قریب پہلی بار دیکھے گئے تھے اسلئے عام خیال یہی تھا کہ اسپتال کے آس پاس وہیں کہیں کھڑی ہوگی تاہم باخبر ذرائع کاکہناہے کہ اسپتال سے رجوع کرنے والو ں کا بیحد ہجوم تھا اور اسپتال کے قریب گاڑی پارک کرنے کی کوئی جگہ نہیں رہی تھی اسلئے دونوں معمر افراد کھلی جگہ کی تلاش میں نکل پڑے اور گاڑی کھڑی کردی مگر یادداشت نہ رہنے کی وجہ سے انکی تلاش فضول ثابت ہوئی تو دونوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس بھی انکی کار تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئی آخر مارٹن ٹیلر نامی بلڈر نے اسپتال سے آدھے میل کے فاصلے سے ڈھونڈ نکالا۔ اپنی کار پا کر یہ دونوں بیحد خوش ہیں۔

شیئر: