Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضباءمیں کھجور کے باغ میں آگ لگ گئی

تبوک.... ضباءکمشنری میں کھجور کے باغ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ محکمہ شہری دفاع تبوک کی متعدد ٹیموں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ شہری دفاع کے ترجمان عبدالعزیز فرحان الشمری نے بتایا کہ ضباءکمشنری سے 125کلومیٹر دور الدیسہ دیہی علاقے میں واقع کھجور کے ایک باغ میں آگ لگ گئی تھی۔ جس کے باعث 40ہزار مربع میٹر رقبے پر باغ کو نقصان پہنچا۔ تیز ہوا اور کھجور کے سوکھے پتوں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ پر قابو پاکردیگر قریبی باغات تک پھیلنے سے روک دیا۔ آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے شہری دفاع کی ٹیمیں 8گھنٹے تک مصروف عمل رہیں۔آتشزدگی کے اسباب معلوم کئے جا رہے ہیں۔

                                    

شیئر: