Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گڑیوں کے بعد ’’باربی کاریں‘‘ رفتار 70میل فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے

لندن.....  ایک عرصے سے  دنیا کے تقریباً تمام ملکوں کے بچوں بالخصوص بچیوں میں باربی ڈول کا شہرہ رہا ہے اور ہر بچی کی خواہش ہوتی ہے کہ اسکے پاس باربی ڈول ضرور ہو۔ سچ تو یہ ہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس کی اس مقبولیت نے گڑیا تیار کرنے والی کمپنی کو کہیں سے کہیں پہنچا دیا ہے جسکی وجہ سے اسکی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا مگر ادھر چند ماہ سے کچھ حریف کمپنیاں بھی باربی ڈول کے مقابل آگئیں او رکچھ ایسے عمرانی اسباب پیدا ہوگئے۔اسکے بعدبازار میں مقابلہ سخت ہوگیا اور شاید یہی وجہ ہے کہ اب بازار میں باربی کاریں بھی روشناس کرادی گئی ہیں۔ جسکی رفتار 70میل فی گھنٹے تک ہوسکتی ہے۔ باربی کا رنگ چونکہ برانڈ کے  اعتبار سے ہلکا گلابی ہوتا ہے اسلئے کار کا رنگ بھی ہلکا گلابی رکھا گیا ہے۔ تاہم اس میں ہونڈا کا ایک سائیکل انجن بھی لگایا گیا ہے جو 240سی سی طاقت کا ہے۔ اسے رفتار پکڑنے میں زیادہ سے زیادہ 6سیکنڈ  لگتے ہیں تاہم باربی والوں نے منصوبے کے شروع میں جو کار تیار  کی تھی وہ صرف ڈھائی میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل سکتی تھی۔ نئے انجن کی وجہ سے اسکی رفتار بھی بڑھ گئی ہے۔ نئی باربی کار کو باربی فور مستانگ کا نام دیا گیا ہے۔  اسکی تیاری کا سہرا گرینڈ ہارٹ پلمبنگ کمپنی کے سر ہے جو بنیادی طور پر ایک یو ٹیوب چینل کے ذریعے اپنی تیار کردہ نت نئی چیزو ںکوروشناس کراتی رہتی ہے۔ اب اس کمپنی نے باربی کاروں کی بھی وڈیوز جاری کی ہیں۔ جس کے ڈرائیور کا نام’’ ایتھان‘‘ رکھا گیا ہے۔  تاہم گاڑی کے اندر کوئی اسٹیئرنگ نہیں۔ اس لئے کوئی بھی بچی اسے چلاسکتی ہے۔  اب کمپنی یہ دعویٰ کرنے جارہی ہے کہ وہ دنیا کی سب سے تیز رفتار مستانگ کھلونا کار بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔  واضح ہو کہ اس کار کی ڈیزائننگ کرنے والے کا کہناہے کہ وہ باربی کے جذبے کو آٹو موبائل میں لانا چاہتا تھا جس میں اسے خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔ سردست کمرشل بنیاد پر اسکی تیاری نہیں ہوسکی ہے  شاید یہی وجہ ہے کہ اسکی قیمت کا بھی کوئی تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -روبوٹس کو چھوٹے اعضاء اگانے کی تربیت

شیئر: